اٹھارہ ہزاری: ریٹائرڈ ایمپلائز فیلڈ ہیلتھ الاینس کا ایک اہم اجلاس

اٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز ) ریٹائرڈ ایمپلائز فیلڈ ہیلتھ الاینس کا ایک اہم اجلاس عطاء اللہ خان بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چییرمین میاں ریاض الحق نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے منشور اور حکومتی ایجنڈے کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ محکمہ صحت ضلع جھنگ سے کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد اور ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے حقوق کا دفاع کریں گے مزدور اور عام ملازمین کو استحصال سے بچانے اور عوامی بہبود کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت جھنگ کے دفاتر میں ہر کام کے ریٹ مقرر ہیں کنٹریکٹ رینیو کروانے کے بدلے متعلقہ افسران غریب ملازمین سے ہزاروں روپے رشوت لیتے ہیں ملازمین کو اس بہانے ہراساں اور پریشان کیا جاتا ہے میرے دو بیٹوں کے کنٹریکٹ رشوت نہ دینے پر تین ماہ سے رکے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ڈی ڈی ایچ او نے تین اہلکار صرف کرپشن کیلئے اپنے ساتھ رکھے ہیں جو پیشہ ورانہ ڈیوٹی بھی سرانجام نہیں دیتے یہ لوگ عطائیت کو ختم کرنے کی بجائے اسے فروغ دینے میں ملوث ہیں عطائیوں کو رشوت لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے شرکاء اجلاس نے کرپٹ عناصر کی ان کارروائیوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے اس پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ آئندہ چند دنوں میں ایک اہم وفد تشکیل دیا جائے گا جو صوبائی وزیر صحت کو تمام معاملات سے آگاہ کر کے کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرے گا اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ہماری تنظیم محکمہ صحت کے تمام شعبوں کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے مسائل کے حل اور محکمہ سے کرپشن بدعنوانی اور اقرباء پروری کے خاتمے کیلئے کام کرے گی
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں