سسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا فلڈ ریلیف کیمپ کا اچانک دورہ

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا ویٹرنری تحصیل ہیڈکوارٹر میں لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کا اچانک دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا،ادویات کی کھیپ تیار رکھنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد چانڈیہ نے میونسپل کمیٹی کے سینئر سب انجینئر مخدوم شکیل احمد کے ہمراہ ویٹرنری تحصیل ہیڈکوارٹر میں لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے فلڈ کیمپ میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ملازمین کی حاضری یقینی بنائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی حالات کے دوران استعمال ہونے والی جانوروں کی تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی انکا مزید کہنا تھا کہ فلڈ وارننگ کے پیش نظر تحصیل انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں خطرہ والی کوئی صورتحال نہیں ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں