اٹھارہ ہزاری ( سٹاف رپورٹر) سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر افتخار خان کا پولیو مہم کے سلسلے میں رورل ہیلتھ سنٹر روڈو سلطان کا دورہ ،عملہ کی حاضری اور کارکردگی رپورٹ چیک کی، تفصیلات کے مطابق سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر افتخار حسین خان نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے مختلف مقامات پر موجود پولیو ٹیموں کو چیک کیا ،پولیو ٹیموں کی چیکنگ کے دوران انہوں نے پولیو سٹاف کی حاضری اور کارکردگی رپورٹ چیک کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی 9 یونین کونسل کے انچارجز اور 29 ایریا انچارجز کو پولیو مہم کی ٹریننگ دی گئی ہے اس ٹریننگ کا مقصد پوری تحصیل کے 5 سال تک کے 50ہزار 468 بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن A کے کیپسول پلائے جانا تھا پولیو فری پاکستان کے لیے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب کے حکام پر عزم ہیں انشأاللہ بہت جلد پاکستان پولیو فری ہو جائے گا افتخار حسین خان کا مزید کہنا تھا کہ بھر پور طریقہ سے ستمبر پولیو مہم چلائی جا رہی ہے روٹین کے تین دنوں میں تحصیل 18ہزاری میں پولیو کے حوالے سے %97 ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اگلے دو دن میں باقی 3فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا جائے گا
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
افتخار خان کا پولیو مہم کے سلسلے میں رورل ہیلتھ سنٹر روڈو سلطان کا دورہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں