سیالکوٹ (بیورورپورٹ)وکلاء برائے انسانی حقوق پاکستان کے چیئرمین لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین وسیم اقبال مہر،عمران سہیل تارڑ،خرم مشتاق راء،مزمل حسین شاہ و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ میں نئے پاسپورٹ کے حصول کے لئے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے ارجنٹ فیس جمع کروانے والے سائیلان کو بھی کئی کئی ماہ تک ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے جبکہ پاسپورٹ فیس کے ذریعے حاصل آمدن کروڑوں روپے کے با وجود سیالکوٹ میں دفتر کی تنگ جگہ اور عملے کی کمی کی وجہ سے عوام کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے اور دوسرے جانب دفتر کے اردگرد ایجنٹوں نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے اور اندھیر نگری مچا رکھی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن عوام کے اس بنیادی حق کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری احسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ پاسپورٹ انتظامیہ کو و سائل اور فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ نئے پاسپورٹ کی شہریوں کو جلدازجلد فراہمی ممکن ہوسکے ۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 42ہزار638بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے اور 5لاکھ99ہزار 315 بچوں کو وٹامن اے کی خوارکیں دی گئیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹونے تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کی کوریج کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ ڈی سی نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ 27اور28ستمبر کو کسی پولیو کی خوراکیں لینے سے رہ جانے والے بچوں کو کور کیا جائے اورکیچ اپ ڈیز میں بھی رہ جانے والے بچوں کو ٹریس کرکے قطرے پلائیں جائیں تاکہ پولیو مہم کو 100فیصدی کامیاب بنایا جائے سکے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ3روزہ قومی انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کی کل 1302ٹیموں نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں نے سکولوں اور مدرسوں میں جاکر 1لاکھ 25ہزار529بچوں کے علاوہ دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے 42ہزار347بچوں کو بھی حفاظتی قطرے پلائے جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس لاری اڈوں ،اہم بازاروں ،بس اسٹاپس اور چوکوں میں 15ہزار961اورہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں 8545بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی وجہ سے گھروں میں ناملنے والے35ہزار633ریکارڈ ڈ بچوں کو کیچ اپ ڈیز میں کور کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم میں 99.85فیصدبچوں کو اہداف کے مطابق کور کرلیا گیا ہے۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) شادی شدہ خاتون نے حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ اتفاق کالونی میں گذشتہ روز شادی شدہ خاتون35سالہ حمیرا زوجہ رمضان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) قبضہ کرنے کی نیت سے ہل چلاکر پلاٹ کی دیواریں گرانے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ رانا ٹاون عدالت گڑھا میں پراپرٹی کا کام کرنے والے رانا ناصر علی نے30مرلے پراپرٹی خرید کر اسکی چار دیواری کروائی تو ملزمان محمد ارشاد سمیت چار کس نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت سے ٹریکٹر چلا کر چار دیواری گرادی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) بھانجے سے شادی کروانے کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کو بچے سمیت اغوا کرنے والی خاتون سمیت2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ پکی کوٹلی میں مدعی منظور احمد کے مطابق اسکی شادی15سالہ قبل کلثوم بی بی سے ہوئی جسکے تعلق محلہ کی ایک عورت فردوس عرف گڈی سے ہوئے جس نے اس کی بیوی کلثوم کو ورغلااور اپنے بھانجے لیاقت علی کے ساتھ شادی کرانے کا جھانسہ دیکر اغوا کرکے لے گئے ۔ مدعی کیمطابق ملزمان اسکی5سالہ بیٹی ردا کو بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کی موٹر اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سینٹری کا سامان لے اڑے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاہق ہنٹرپورہ کے رہائشی مستری غلام حسین کی ہزاروں روپے مالیت کی بجلی کی موٹر اسکی غیر موجودگی میں نامعلوم چور چور کرکے لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقہ بریگیڈئیر کالونی میں نامعلوم چور محمد آصف کے گھر کے تالے توڑ کر اندر گھس آئے اور گھر میں لگی ہوئی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی سینٹری کا سامان اتار کر لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) پک اپ کو آئل ٹینکر میں تبدیل کرکے غفلت اور لاپرواہی سے چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں پولیس نے ٹریفک وارڈن عمر کی رپورٹ پر پک اپ کو خودساختہ آئل ٹینکر بناکر غفلت اور لاپرواہی سے شاہراہ پر چلانے والے ملزم پرویز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) زمین کے تنازعہ پر8افراد نے کلہاڑیوں کے وار کرکے دو بھائیوں کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جیٹھکی میں زمین کے تنازعہ پر ملزمان ضیافت علی، لیاقت اور وقار سمیت8کس افراد نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے شہباز اور اسکے بھائی اقبال کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) خاتون کو تھپڑ مار کراسکی تضحیک کرنے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ محلہ امام صاحب سے پولیس نے خاتون مقبول بیگم کی رپورٹ پر اسے تھپڑ مار کر اسکی تضحیک کرنے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں عامر، خرم، نعمان، گڑیا اور2کس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) شراب کی چالو بھٹی اور شراب برآمد کرکے تین افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ ٹوڈا سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر شراب کشید کرتے ہوئے سمیع اللہ، اظہر اور اجمل کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے شراب کی چالو بھٹی اور15لٹر شراب برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) دو افراد نے گھر میں گھس خاتون اور اسکے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سبزپیر کے علاقہ نکھنال میں لڑائی جھگڑے کے ایک واقع میں حسیب اور وحید مدعی عاصم کے گھر گھس آئے اور ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے اسکی بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) سب انسپکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے حوالاتی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ تھانہ کینٹ میں اقدام قتل اور قتل کے گرفتار ملزم عمران نے تھانہ کے سب انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ بتایا گیا کہ اقدام قتل اور قتل کے ملزم عمران کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں اسے عدالت میں پیش کرنے کے لئے جب ہتھکڑیاں لگائی گئی تو ملزم نے پولیس اہلکاروں کو اپنے مفرور بھائی عمر سے قتل کروانے کی دھمکیاں دی۔ پولیس نے سب انسپکٹر عرفان اشرف کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مزید مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) مقرر کئے گئے ریٹ سے زائد ریٹ وصول کرنے والے پارکنگ اسٹینڈ انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر پولیس نے اے سی سعید احمد کی رپورٹ پر پارکنگ کے مقرر کردہ ریٹ10روپے کے بجائے20روپے وصول کرنے کے الزام میں انچارج پارکنگ اسٹینڈ عمران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے2ویلروں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بھیڈپلی کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان ابوبکر اور تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے ون ویلر زید علی کو گرفتار کرکے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں