معاشرہ سے پسماندگی اور غربت کا خاتمہ کے لئے بڑھ چڑھ کرخدمات کرنی چاہیں،مصطفائی تحریک گوجرانوالہ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)عید کے پرمسرت موقعہ پر ہمیں غریبوں ،مسکینوں اور مستحقین کی امدا د کے لیے بھر پور طریقہ سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور معاشرے میں بڑھ چڑھ کر ایسی خدمات سر انجام دینی چاہیں تاکہ معاشرہ سے پسماندگی اور غربت کا خاتمہ ہو سکے ۔ہم نے ہمیشہ ہر کٹھن دور میں وطن عزیز میں بسنے والے غریب مظلوم عوام کے مفادات کی بات کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ناصر شمیم خاں لودھی نے اپنی رہائش گاہ پر تنظیم کے عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ طاغوتی طاقتیں سازشوں کے جال بھچا رہی ہیں مسلم ممالک کو پارہ پارہ کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پرلالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ ، حامد بیگ انجم ،محمد نذیر ، رانا محمد نعیم جاوید، محبوب منہاس ۔ملک انتظار احمد اعوان و دیگر کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افرادنے شرکت کی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں