سیالکوٹ(بیورورپورٹ)بے قابو کار درخت سے ٹکرانے سے چار دوست جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کیمطابق ایف اے کے طالبعلم گوجرانوالہ سے سیر وتفریخ کے سلسلہ میں سیالکوٹ آئے ہوئے تھے کہ واپسی پر موضع راجوکے قریب کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ حسن، روشن، معظم اورحسام شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ شرجیل اور شاہ زیب شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعشیں آبائی علاقہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور کوئی آنکھ ایسی نہ تھی جو نم نہ ہو۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں