اٹھارہ ہزاری کے قریب نہر سےملنے والی لاش کی شناخت کر لی گئی

جھنگ/اٹھارہ ہزاری/شورکوٹ( نمائندگان جھنگ تیز نیوز )چند روز قبل  اٹھارہ ہزاری کے قریب نہر سےملنے والی لاش کی شناخت کر لی گئی  ۔ڈوب کر مرنے والے شخص کا نام محمد الیاس ولد نور محمد 51 سال چک نمبر 219 فیصل آباد روڈ کا رہائشی تھا اور جھنگ پوسٹل لائف میں ملازم تھا ذرائع کے مطابق مرحوم کو کسی ڈاکٹر نےکہا کہ آپکو کینسر ھے جس وجہ سے مرحوم ذہنی طور پر کافی پریشان رہتا تھا مرحوم دفتر سے ایک ماہ کی چھٹی پر تھا۔ مرحوم کی تین بیٹیاں اور بیوی ہیے۔ مرحوم ایک اچھا انسان تھا ۔گزشتہ روز الیاس گھر سے اٹھارہ ہزاری کیلیۓ گیا اور وہاں نہر میں چھلانگ لگا دی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔وہاں لوگوں نے نہر میں لاش تیرتی ھوئی دیکھی تو پولیس اور 1122 کو اطلاع دی جہنوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو باہر نکالا اور لواحقین کی تلاش کر کے انکو اطلاع دی اور لاش ان کے سپرد کی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں