وہاڑی(حافظ عبدالمالک،نمائندہ جھنگ تیز)تھانہ ماچھیوال کی حدودنواحی گاؤں15ڈبلیوبی میں افسوس ناک واقعہ۔پی ٹی آئی کے امیدوارکوووٹ نہ دینے پربااثرافرادنے خوساختہ پنچائت بناکرعورت کوچھیڑے کاالزام لگادیااٹھارہ سالہ محمدعرفان پنچائت گردی کی بھینٹ چڑھ گیابااثرافراد نے ظلم کی انتہاکردی۔واقعات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارکوووٹ نہ دینے کی رنجش پرغریب محنت کش کے بیٹے پربااثرافرادنے ظلم کی انتہاکردی اٹھارہ سالہ غریب محنت کش محمدعرفان پرعورت کوچھیڑنے کاالزام لگاکرمنہ کالاکرکے گلے میں جوتوں کاہارڈالنے کے بعدگدھاگاڑی پرسارے گاؤں میں گھمایاگیاوالدمحمدصدیق کاکہناہے کہ جب اس کے بیٹے کامنہ کالاکرکے گدھاگاڑی پربٹھاکرگھمایاجارہاتھا پولیس15پرکال کرتے رہے لیکن کسی نےکال اٹینڈ نہ کی۔میں اورمیری بیوی کلثوم بی بی بااثرملزمان کی منت سماجت کرتے رہے جبکہ میری معصوم بیٹی نے ان کے پاؤں پراپنادوپٹارکھالیکن ملزمان کورحم نہ آیا متاثرہ محمدعرفان کی والدہ کلثوم بی بی کاکہناہے کہ میرے بیٹے محمدعرفان پرعورت کوچھیڑنے کاجھوٹاالزام لگاکرانسانیت کی تذلیل کی گئی۔ملزمان دن دیہاڑے میرے بیٹے کامنہ کالاکرکے گدھاگاڑی پرگھماتے رہے چندکلومیٹرکے فاصلہ پرواقع پولیس تھانہ ماچھیوال بے خبررہی ملزمان بااثرہیں جن کامقابلہ نہیں کرسکتے اعلیٰ حکام سے انصاف کامطالبہ کرتے ہیں۔والدہ کایہ بھی کہناہے کہ میرے بیٹے پرجس عورت کوچیھڑنے کاالزام لگایاگیاہے وہ میرے بیٹے سے دگنی عمرکی ہے۔والدمحمدصدیق نے روتے ہوئے بتایاکہ پنچائیت میں شامل بااثرزمیندارشوکت جٹ،شاہدجٹ،رشیدکھوکھر،یاسین کھوکھر،تسلیم عرف تچھی نے مجھے اورمیرے بیٹے کواپنی صفائی کاموقع تک نہ دیایکطرفہ فیصلہ کرکے میرے بیٹے کوسزاسنادی۔
رپورٹ۔حافظ عبدالمالک اب تک نیوز & این این آئی
رپورٹ۔حافظ عبدالمالک اب تک نیوز & این این آئی
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں