اٹھارہ ہزاری (عمر یعقوب ملک،نمائندہ جھنگ تیز )چوک اٹھارہ ہزاری میں میونسپل کمیٹی کا تجاوززت کے خلاف آپریشن،کمیٹی کے حکام اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات سے بھی تجاوز کرنے لگے آپریشن کی آڑ میں دکانوں کے اندر سے سامان اٹھا کر قبضے میں لینا شروع کر دیا اے سی اسدچانڈیہ نے چوک اٹھارہ ہزاری میں دکانداروں چھابڑی فروش اور ریڑھی والوں کو سڑکوں پر بجلی کے پول سے آگے تجاوززت ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عملدرآمد کروانے کیلئے میونسپل کمیٹی کے حکام نے چوک اٹھارہ ہزاری میں آپریشن کیا جس کے دوران عملے نے سائن بورڈ اکھاڑنے کے ساتھ ساتھ دکانوں کے باہر اور اندر موجود سامان بھی اٹھا کر ٹرالی پر لوڈ کر لیا تاہم دکانداروں کی منت سماجت پر انہیں بعد میں زیادہ تر سامان واپس کر دیا گیا مگر کچھ سامان اہلکار پھر بھی ساتھ لے گئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا اس موقع پر کہنا تھا ہمیں بجلی کے پول کے حد بارے کچھ نہیں بتایا گیا ہم شہریوں کی بہتری کیلئے آپریشن کر رہے ہیں دکانداروں نے ایم سی اہلکاروں کے نارروارویہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری محمد اسد چانڈیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری میں میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،اہلکاروں کے خلاف نوٹس
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں