اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)اٹھارہ ہزاری میں فیسکو اہلکاروں کی پھرتیاں ،پرانا ٹرانسفارمر لے جانا ہی بھول گئے،غفلت و لاپرواہی کے باعث سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ،عوامی حلقوں کا نوٹس کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نصب ٹرانسفارمر جلنے کے باعث متبادل ٹرانسفارمر تو نصب کیا گیا مگر فیسکو حکام جلدی میں جلنے والا ٹرانسفارمر واپس لے جانا بھول گئے جس کے باعث عرصہ دراز سے کھلے آسمان تلے پڑا لاکھوں روپے کا قیمتی ٹرانسفارمر خراب ناکارہ ہونے لگاہے بارش اور سیوریج کے پانی کے باعث ٹرانسفارمر زنگ آلود ہورہا ہے مگر فیسکو انتظامیہ صورتحال سے مکمل بے خبر دکھائی دیتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے فیسکو کے اعلی حکام سے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کے نقصان سے بچایا جاسکے ۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری میں فیسکو اہلکاروں کی پھرتیاں،ٹرانسفارمر لے جانا ہی بھول گئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں