عطاءاللہ خان عیسی خیلوی اصل میں کون اور کہاں کے ہیں

....

عطاءاللہ 19 اگست 1951 کو میانوالی کے قصبہ عیسی خیل میں پیدا ہوئے. بچپن سے گانا گانے کا بہت شوق تھا جو کہ انکی خاندانی روایات کی عین مخالف تھا اسی وجہ سے 1967 میں اپنے شوق کی تکمیل کیلئے گھر چھوڑنا پڑا. اور کچھ عرصہ تک ٹرک ڈرائیور بھی رہے. 
عطاء اللہ خان عیسی خیلوی ایک ایسے گلوکار ہیں جو عوامی سطح پر مشہور ہوئے.... 
باقاعدہ طور پر کسی فنکار کے شاگرد نہیں تھے اس وجہ سے فن موسیقی کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل نا کی. بس عوامی سطح پر گانا شروع کیا.. ان دنوں یہ یوٹیوب یا فیس بک کا دور تھا نہیں کہ سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کر پاتے. تو انہوں نے ٹیپ کیسٹ کیے ذریعے عوام میں مقبولیت حاصل کی..
کئی بار ریڈیو پر گانے کی درخواست دی لیکن لوکل فنکار کہہ کر انکار کر دیا گیا اور جب عوام میں مقبول ہوگئے تو عوام کی پرزور فرمائش پر عطاء اللہ خان عیسی خیلوی ریڈیو پاکستان بہاولپور پر مدعو کیے گئے. یہ ایک آغاز تھا س کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرون ممالک جن میں متحدہ عرب امارات,جاپان,برطانیہ,فرانس,ناروے.کویت.انڈیا سمیت دیکر کئی ممالک میں اپنے فن کو پیش کرکے پاکستان کا نام روشن کیا. عطاءاللہ نے سات زبانوں میں40000 کے لگ بھگ گیت گائے جو کہ ایک ریکارڈ ہے.
ان زبانوں میں اردو, سرائیکی, پنجابی,پشتو اور سندھی شامل ہے.عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے کئی ایوارڈ حاصل کیے 1991 میں پرائیڈ آف پرفارمنس 1994 میں ملکہ الزبتھ2 نے لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ 
حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز اور 1994 میں سب سے زیادہ آڈیو البم ریلیز کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ میں انکا نام شامل کیا گیا..
موجودہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے لۓ گاۓ گئے گانے " بنے گا نیا پاکستان " کو بھی عوام میں بھرپور پزیرائ ملی۔
اس بات سے قطع نظر کہ انکے گانے کا انداز کسی کو پسند ہے یا نہیں لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ انکے فن کو دنیا نےمانا بھی اور سراہا بھی ایک پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں بھی ماننا چاہئیے کہ عطاءاللہ خان عیسی خیلوی بہت بڑے فنکار ہیں...
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں