شیخ رشید احمد نےوفاقی وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا

اسلام آباد (جھنگ تیز نیوز) شیخ رشید احمد نے بروز سوموار وفاقی وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا۔انہیں وزارت ریلوے میں پاکستان ریلوے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائیگی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو جدت پسندی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور مال برادر ٹرینوں کی تعداد دُگنا کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں۔وزیر ریلوے نے مزید واضح کیا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بہتر بنایا جائے گا۔مالی خسارے کی پشت پر موجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گا۔ انہوں نے رسا لپورلوکو موٹو فیکٹری،خراب لوکوموٹویز اور کوئٹہ۔ تفتان سیکشن کے بارے میں وضاحت مانگ لی۔ مزید برآں وزیر ریلویزشیخ رشید احمدنے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار کرنے بھی ضرورت ہے اور انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا۔ وزیر ریلوے نے سکھر ڈویژن کو اولین ترجیح قرار دیا۔وفاقی وزیر کو دی جانیوالی بریفنگ میں چیئرمین وزارتِ ریلوے جاوید انور،سی ای او آفتاب اکبر،ایس پی پاکستان ریلوے پولیس راجہ ظہیر،سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمورغلزئی،ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ اور ڈی جی آپریشنز مریم گیلانی بھی شریک ہوئے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں