جھنگ(جھنگ تیز) رہزن ،موٹرسائکل چور،منشیات فروش گینگ گرفتارحسبِ ہدایت شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، زیرِ نگرانی DSP سٹی سرکل مظہر حسین گوندل ایس ایچ او تھانہ کوتوالی چوہدری حاکم علی نے اپنی ٹیم انچارج چوکی علی آباد مبشر احمد، چوکی انچارج مگھیانہ اسد علی اور چوکی انچارج سول لائن محمد اسماعیل نے منشیات ڈیلروں ، رہزنوں، ڈکیتوں اور جوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نو بہار گنگ، علی مشتاق گینگ، اور دیگر منشیات گینگ سے 2 پسٹل، 9 کلو گرام چرس، 2 موٹر-سائیکل، 5700 نقدی، 9 موبائل-فون، لیپ ٹاپ، فیکس مشین، ٹی وی، پی ٹی سی ایل ڈیوائس، کیلکولیٹر، کی بورڈ، 35 انعامی بانڈ، اور چھٹہ پرچی معہ تاش برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا. ایس ایچ او تھانہ کوتوالی چوہدری حاکم علی کی نو بہار گنگ، علی مشتاق گینگ، اور دیگر منشیات گینگ کی گرفتاری کے حوالہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ تعالیٰ کریمینلز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، عوام کا سکون کسی کو تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں