سیالکوٹ( بیورورپورٹ) لڑکی کا جعلی نکاح نامہ بنا کر اسکے گھروالوں کو بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے والے شخص سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ پراگپور میں پولیس نے بیرون ملک مقیم فیملی کے لیاقت علی کو اسکی بیٹی کا جعلی نکاح نامہ دکھا کر بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ذوالفقار علی سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ لیاقت علی اپنی فیملی کے ساتھ40سال سے سعودی عرب بسلسلہ روز گار مقیم تھا جسکی بیٹی خدیجہ کاٹیلی فون پر زوالفقار نامی شخص سے تعلق بن گیا۔ لیاقت علی نے اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلہ میں جب زوالفقار کا پتہ کیا تومعلوم ہوا کہ زولفقار ادھیر عمر کا مرد چار جوان بچوں کا باپ ہے جس پر انہوں نے شادی سے انکار کردیا جسکے بعد ذوالفقار نے خدیجہ کے ساتھ شادی کاجعلی کمپیوٹرائز نکاح نامہ تیار کروالیا جس پر گواہاں اصغر، صدیق اور مدثر جبکہ نکاح حوان پر حافظ محمد خالد شاکر کے دستخط تھے ۔ جسے دکھا کر ملزمان نے لیاقت علی اور اسکی فیملی کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں