سیالکوٹ:شک کی بناپر عزیزہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا

سیالکوٹ( بیورورپورٹ) شک پر ایک شخص نے اپنی بہن کے ساتھ ملکر اپنی عزیزہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ ٹھٹھہ امرا میں انصر نامی شخص نے اپنی بہن تنویر بی بی کو ملنے آیا ہوا تھا کہ اسکی وہی ملاقات شبانہ کوثر سے ہوئی جس پر اس نے شبانہ کو کہا کہ تمہیں ملنے غیر مرد ملنے آتے ہیں جو اچھی بات نہیں۔ شبانہ نے انصر کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا جس پر انصر غصے میں آگیا اور فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔ زخمی شبانہ کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں