وہاڑی(حافظ عبدالمالک،نمائندہجھنگ تیز)نواحی علاقہ میاں پکھی کی رہائشی خاتون مبینہ طورپر زہریلی سپرے پینے سے جاں بحق، اچانک نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ، مرحومہ منظوراں بی بی زوجہ نذیر سکنہ 73-12Lکی رہائشی تھی مرحومہ دوبچوں کی ماں تھی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی مرحومہ کے شوہر نے صحافیوں کوبتایا کہ میری بیوی نے نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر زہریلی سپرے پی لی تھی جسے فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایاگیا گیا تو ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرز نے معمولی چیک اپ کے بعد بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کردیا ہم بہاولپورکیلئے روانہ ہوئے توچند کلومیٹر ہی سفرکیاتھا کہ میری بیوی راستہ میں دم توڑ گئی انہوں نے ڈی ایچ کیوہسپتال کے ڈاکٹرزکی غیرذمہ داری کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے#
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں