محکمہ ٹرانسپورٹ جھنگ ناجائز رکشہ اور ہائی ایس سٹینڈ کو ختم کروانے میں بری طرح ناکام

جھنگ۔(چوہدری فیصل نمائندہ جھنگ تیز نیوز ) ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ قائم ناجائز رکشہ اور ہائی ایس سٹینڈ کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ھے جس وجہ سے ان اڈوں پر برجمان مافیا جو بھتہ ٹیکس وصول کرتا ھے لڑائی جھگڑے کا سبب بن رہے ہیں۔یہ ناجائز اڈے صدر چوک۔گنڈا ٹوا۔ایوب چوک کچہری روڈ۔ایوب چوک فیصل آباد روڈ۔ایوب چوک پرانا چنیوٹ روڈ اور سرگودھا روڈ پر قائم ہیں۔دو دن پیہلے گندا ٹوا چوک پر رکشہ سٹینڈ کے منیجر محمد نواز کو بے دردی سے مارا گیا مارنے والے بھی رکشہ ڈرائیورز تھے۔ان قائم ناجائز اڈوں پر عام گزرنے والا رکشہ ڈرائیور سواری نہیں بیٹھا سکتا اسی بات پر لڑائیاں ہوتی ہیں۔یہ لوگ سواریوں سے بھی بد تمیزی کرتے ہیں اور خاص طورپر ٹریفک جام کا سبب بنے ہوۓ ہیں.صدر چوک اور فیصل آباد روڈ پر ہائی ایس والوں نے چوبیس گھنٹے روڈ پر گاڑياں کھڑی کر کے روڈ بلاک کیے ھوۓ ہیں۔ چس وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں جن کو گزرنے کیلیۓ راستہ نہیں ملتا۔یوسف شاہ روڈ پر ناجائز تجاوزات خاص طور پر پہلے بھی پوائینٹ آوٹ کیا تھا کہ چوہدری ملک پوائینٹ کے سامنے سارا سارا دن موٹرسائیکل سٹینڈ کی صورت میں سڑک بھری رہتی ہے جس سے روڈ بلاک رہتا ہے ساتھ ہی سکولوں کو چھٹی ہونے پر اور زیادہ رش بڑھ جاتا ہے اور روڈ بلاک ہو جاتا ہے خبر دینے کے باوجود کسی نے کوئی نوٹس یا کاروائی نہیی کی ہے جو کہہ ایک سوالیہ نشان ھے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں