روڈو سلطان میں جعلی اشٹام فروشی کا دھندہ عروج پر،طلباء سراپائے احتجاج۔

اٹھارہ ہزاری/گڑھ مہاراجہ(عمرفاروق +نمائندگان جھنگ تیز) تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقہ روڈو سلطان میں مکہ فوٹو سٹیٹ پر محمد سعید نامی دوکاندار نے جعلی اشٹام فروشی کا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ ایک طرف یہ حالت ہے کہ مذکورہ دوکاندار کے پاس اشٹام فروشی کا کسی قسم کا کوئی لائسنس نہیں ہے تو دوسری طرف یہی دوکاندار جعلی اشٹام نہایت مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول روڈو سلطان میں فرسٹ ائیر میں نیا داخلہ لینے والے چند طلباء شاہد عباس،محمد عمران اور وسیم عباس وغیرہ نت بتایا کہ 20 روپے مالیت کا جعلی اشٹام طلباء کو 500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ طلباء نے مذکورہ اشٹام فروش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ایک ساتھی طالب علم شاہد عباس ولد خادم حسین کو 20 روپے مالیت کا اشٹام 370 روپے میں بڑی مشکل سے ملا ۔جب داخلے کے سلسلے میں اشٹام پیپر حاصل کرنے کیلئے چند اور طلباء کی اسی دوکان پر گئے تو ان سے 20 روپے مالیت والے اشٹام پیپر کے 500 روپے مانگے گئے۔ جب طلباء نے دوکاندار محمد سعید سے بات کی تو دوکاندار نے دھکے دے کر اور بے عزتی کر کے دوکان سے نکال دیا۔ بعد میں ایک میڈیا ٹیم کی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ روڈو سلطان میں مکہ فوٹو سٹیٹ پر جعلی اشٹام فروشی کا دھندہ کافی عرصے سے عروج پر ہے اور تمام سائلین کو اشٹام نہایت مہنگے داموں فروخت کیئے جاتے ہیں۔ مذکورہ محمد سعید نامی اشٹام فروش کے پاس اشٹام فروشی کا لائسنس بھی نہیں جس سے وہ غیر قانونی طور پر اشٹام بلیک میں نہایت مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔ طلباء نے ڈپٹی کمشنر جھنگ ،اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے ہے مذکورہ جعلی اشٹام فروش کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں