جشن آزادی کے موقع پر اٹھارہزاری چوک کی رنگین قمقموں سے سجاوٹ

اٹھارہ ہزاری(عمر یعقوب ملک،نمائندہ جھنگ تیز)تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں  میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری جانب سے چوک اٹھارہ ہزاری کو مختلف ،رنگین لائٹوں اور قمقموں سے سجایا گیا۔برقی قمقموں سے نکلنے والی روشنی چوک کی سجاوٹ اور خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتی ہے۔جو کہ ایک  دلفریب اور  دلکش منظر پیش کرتی ہے۔۔ 
  بظاہر تو یہ برقی قمقمے ہیں مگر اس سے وطن عزیز سے خصوصی محبت کی عکاسی ہو رہی ہے۔اٹھارہ ہزاری کی عوام نے  میونسپل کمیٹی کے چییرمین میاں حبیب الرحمن چیلہ صاحب وائس چیئرمین میاں منیر حسین صاحب اور تمام کونسلرز صاحبان کے جشن آزادی کے موقع پر اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔


Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں