سیالکوٹ:متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

Image result for ‫مقدمات درج‬‎
سیالکوٹ (خلیل احمد فاروقی،بیوروچیف جھنگ تیز ) شہری کولاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے ارشد کو64لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں طارق کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ منڈی میں پولیس نے تحصیلدار بوٹا کی رپورٹ پر اشیاء خورد نوش کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد قیمتوں میں فروخت کرنے کے الزام میں دوکانداروں عثمان، انعام اللہ، کاشف اور عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
 تھانہ بڈیانہ کے علاقہ حیدری چوک سے پولیس نے تھانے اطلاع کئے بغیر غیر قانونی طور پر مکان کرایہ پر دینے والے مالک مکان گلزار اور کرایہ دار محمود کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
 تھانہ قلعہ کالروا لہ کے علاقہ پڈال میں محسن وغیرہ8کس افراد صداقت کے گھس آئے اور اسکی ہمشیرہ شریفاں بی بی کو ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
 تھانہ کینٹ کے علاقہ رجمنٹ بازار میں پولیس نے شہری محتار احمد خان نے ماسٹر ملک محمود، فراز، مقصود، عاطف وغیرہ8کس افراد کے پاس65لاکھ روپے کی کمیٹیاں ڈال رکھی تھی جنہوں نے اسے کمیٹیوں کی رقم تقاضے پر ادا نہ کی بلکہ خورد برد کرلیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ نیامیانہ پورہ میں اسد محمود اعظم سکول ٹیچر اپنی خالہ رشیدہ بی بی اور پھوپھی صغریٰ بی بی کے ہا ں ملنے آیا ہوا تھا کہ واپس جانے کے گھر سے نکلا تو رضوان، شمس اور اکمل نے اس پر اسلحہ تان لیا اور800روپے کی نقدی، اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
 تھانہ مراد پور کے علاقہ ماچھی کھوکھر کیبل کا کام کرنے والا شخص محمد بشیر جارہاتھا کہ ایک نجی کیبل کے دفتر میں بیٹھے آصف علی، نذر احمد اور خالد نے اس اندر بلاکر اس پر پستول تان لیا ،زدکوب کیا اور50ہزار ماہانہ انہیں ادا کرنے کو کہا اور انکار پر کیبل کاٹنے کی دھمکیاں دی ۔ ماہانہ نہ دینے پر بعدازاں ملزمان نے مدعی بشیر کی کیبل بھی کاٹ دی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
 تھانہ مراد پور کے علاقہ بونکن میں محمد فاروق مرید سلطان فیکٹری کی موٹر سائیکل لیکر گھر جارہاتھا کہ راستہ میں2مسلح ڈاکوؤں نے اس اسلحہ کے زور پر روک لیا اور10ہزار روپے کی نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی پی6883لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
 تھانہ اگوکی کے علاقہ جلیانوالہ میں پولیس نے دوران گشت ایک شخص علی رضا سے400گرام چرس، تھانہ قلعہ کالروا لہ کے علاقہ بگڑ والی میں محمودسے135گرام چرس، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے عبدالغفار سے ایک بوتل شراب، تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ کالج روڈ سے رضوان سے200گرام چرس، عبداللہ ٹاون سے آصف سے ایک کلو180گرام چرس، تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی سے کامران سے رائفل اور5گولیاں اور وڈالہ سندھواں سے منور سے140گرام چرس برآمدکرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ درگاہ میں راستہ کے تنازعہ پر ابرار، وقار سمیت تین کس افراد نے ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے شہباز کے بھائی لقمان کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
 تھانہ مراد پور کے علاقہ باہو بھٹی میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے شہباز، علی رضا اور افضل کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان تنزیل الرحمن اور حیدر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین عدد پستولیں اور12کے قریب گولیاں برآمد کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سدھے چک میں اکرم نے عدالت میں دوکان کی بابت مقدمہ چل رہا تھا جو عدالت نے اسکو واپس دلوادی جس پر ملزمان منیر اور سجاد نے ددوکان کے تالے توڑ کر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ۔گھریلو ناچاقی پر دو بھائی جھگڑپڑے، بیچ بچاؤ کے لئے آنے والی خاتون بھی زخمی ہو گئی۔ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقہ باگڑیاں میں گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی35سالہ ناظم ولد شریف کو زدوکوب کیا اور جب بیچ بچاؤ کے لئے ناظم کی بیوی نازیہ آئی تو ملزم دیور نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ ناظم بے ہوش ہو گیا جبکہ اسکی بیوی کو معمولی چوٹیں آئی۔ ریسکیو1122نے ناظم کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں