سیالکوٹ؛کھمبرانوالہ میں گیس کی غیر قانونی ریفلنگ جاری،حکام خاموش تماشائی

سیالکوٹ(خلیل احمد،بیوروچیف جھنگ تیز)ائیر پورٹ روڈ گوہد پور سے لے کر کپورووالی کالا گھمناں جھٹہ ڈگرا اورکھمبرانوالہ میں گیس کی غیر قانونی بھرائی سرعام جاری۔
جو کسی بھی وقت بھاری جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔کچھ دکاندار تو منتھلی دے کر یہ غیر قانو نی دھندہ کر رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے پمپ اپنے گھروں میں لگا لئے ہیں۔ اس پر طرح اور منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹی بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔گیس کا سلنڈر جس میں گیارہ کلو آٹھ سو گرام گیس ہونی چاہیئے۔اس میں صرف دس کلو گیس1500 سے 1800 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے حکام بالاسے مطالبہ  کیا  ہے غیر قانونی گیس ڈکینٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاۓ۔اورگیس کی دکانیں آبادی سے دور کھلی جگہ پر منتقل کروائی جائیں۔اہلیان علاقہ کا مزید کہنا تھا کہاگر خدا نخواہستہ گیس کی وجہ سےکوئی حادثہ پیش آیا  تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں