اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر )کلاس میں پانچ منٹ تاخیر سے آنے کی سزا،پرنسپل نے استاد کا فاتحہ پڑھا دیا ،عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے سکول پرنسپل پر شدید تنقید،سخت کارروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے روڈوسلطان میں پرائیوٹ سکول کے پرنسپل ملک آصف جاوید کی جانب سے اساتذہ کے ساتھ نارروارویہ کی ایک اور مثال سامنے آگئی کلاس میں دومنٹ تاخیر سے آنے پر نجی سکول کے پرنسپل ملک آصف جاوید نے کلاس میں جاکر بچوں کو یہ کہا کہ آپکے ٹیچر حسنین شکیل اب اس دنیا میں نہیں رہے انکی مغفرت کے لیے دعا کریں سکول پرنسپل نے استاد کا تمسخر اڑانے کے ساتھ ساتھ کلاس کے بچوں سے زبردستی دعا بھی کروائی نجی سکول کے پرنسپل کے اس اقدام پر عوامی و سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے پرنسپل کی جانب سے نارروارویہ اختیار کرنے پر واضح رہے کہ مذکورہ سکول ٹیچر نے نوکری چھوڑ دی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سمیت محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف نجی سکول کے پرنسپل ملک آصف جاوید نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انکی طرف سے ایسا کوئی عملی مظاہرہ نہیں کیا گیا۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری:نجی سکول میں پرنسپل نے زندہ استاد کا فاتحہ پڑھا دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں