سیالکوٹ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کیفے ٹیریا ہال میں سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں تھیلسمیا ،ہیموفلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا ہزاروں بچوں کیلئے وکلاء کی کثیرتعداد نے بلڈ کے عطیات دئیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حافظ خواجہ محمد عرفان الحق نے ممبران کے ہمراہ ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا اور کہا کہ سندس فاؤنڈیشن انتظامیہ کا نیکیاں حاصل کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے آئندہ بھی بلڈ کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہیگا۔ جنرل سیکرٹری سہیل اقبال نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد انسان کو تندرستی کیلئے ایک بوتل عطیہ کرنی چاہیے کیونکہ اس سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اورانسان کا کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے۔ آخر میں صدر بار اور ممبران نے سندس فاؤنڈیشن میں زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ ان کے علاج کے بارے میں معلوما ت حاصل کیں او ر مریض بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
Home
تازہ ترین
سیالکوٹ
قومی
ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے بلڈ ڈونیٹ کیمپ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں