پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کی نوجوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ

سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) نوجوان نسل کی نظریاتی تربیت اور اُن کی اخلاقی و قومی سمت درست کر کے پاکستان میں دیرپاء ترقی اور قیام امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اُنہوں نے مذید کہا کہ نئی نسل شراکت داری ، خود انحصاری ، خود اعتمادی اور لگن کو اپنا شعار بنا کر اپنی انفرادی اور قومی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس اوریونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کے اشتراک سے "پاکستان میں دیر پاء ترقی کے اہداف کا حصول اور نوجوانوں کا کردار" کے عنوان سے نوجوانوں کے لیے منعقدہ ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیایونیورسٹی کے ڈائر یکٹرکیمپس پروفیسر ڈاکٹر سید محمد بلال،مایہ ناز سائنس دان اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفراللہ خاں (ستارہ امتیاز) اس موقعہ پر مہمانان خصوصی تھے جبکہ ورکشاپ کے مختلف سیشنز سے پروفیسر صفدر باجوہ، پروفیسر محمد عثمان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا محمد اعجاز نوری نے مذید کہا کہ محض سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا نام ہی ترقی نہیں بلکہ قومی سطح پر نوجوانوں کی نظریاتی و فکری تربیت اور قومی اداروں کی مضبوطی ہی سے دیرپاء ترقی کے اہداف کے حصول اور پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق ایک حقیقی خود مختاراور فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے اُنہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے جدید رجحانات کو اپنا کر پاکستان کو نہ صرف ایشین ٹائیگر بنایا جا سکتا ہے بلکہ عالمی سطح پر ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر منوایا جا سکتا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں