گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اسمبلی میں قرارداد پیش کرکےاس کو *ایکٹ آف وار* ڈکلیئر کیا جائے۔علامہ محمد احمد لدھیانوی

اہل سنت والجماعت کےسربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی نےسعودی عرب سےجاری ایک بیان میں کہاہےکہ پیغمبر دوعالمﷺ پربنائےگئے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامقصد امت مسلمہ کو مشتعل کرکے مذہب اسلام کو نقصان پہنچانا ہےجس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتےہیں اور حکومت وقت سےمطالبہ کرتےہیں کہ قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکےاس کو *ایکٹ آف وار* ڈکلیئر کیا جائےتاکہ عالمی فورم پر امت مسلمہ کا مقدمہ مضبوط ہوسکے, اس موقع پر انکا کہناتھا کہ پیغمبر دوعالم ﷺ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی اس پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے, علامہ لدھیانوی نےکہا کہ ابھی پاکستان میں نئی حکومت بنتےہی ایسا حساس واقعہ درپیش آیا ہےجس پر حکومت وقت نےبروقت اقدامات اٹھاکر قوم کا سرفخر سےبلندکردیا اور عالم کفر کو اتحاد کا پیغام دےکر انکےعزائم کمزور کردیےہیں, حکومت پاکستان کی گستاخانہ خاکوں کےحوالےسےاقدامات اور یقین دہانی پراطمینان کا اظہار کرتےہیں, ہمارا مطالبہ ہےکہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیاجائےاور سفارتی تعلق پر نظر ثانی کی جائےتاکہ پاکستان کا نام عالم اسلام میں نمایاں رہے اور دشمن اسلام ایسی ناپاک سازشوں سےباز رہ سکے...

قائداہل سنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کا جاری بیان
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں