فوڈ اتھارٹی جھنگ کی کاروائی،مضر صحت گوشت برآمد

جھنگ(چوہدری شوکت،نمائندہ جھنگ تیز) بستی لوہلے شاہ عیدالاضحی کے بعد کئی دنوں تک مارکیٹ میں گوشت کی مانگ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور سرکاری سلاٹر ہاوس بند رہتے ہیں لیکن بڑے شہروں کے ہوٹلوں کو گوشت کی ضرورت ہوتی ہے ان دنوں میں قصاب لاغر اور لاچار بیمار جانورں کو کوڑیوں کے بھاٶ خریدتے ہیں اور پھر انہیں ذبح کر کے گوشت پرائیویٹ سلاٹر ہاوسز میں برف لگا کر سٹاک کر لیا جاتا ہے ۔ فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے تین پرائیویٹ سلاٹر ہاوسز سے 20 ہزار کلوگرام ناقص مضر صحت اور بدبودار گوشت برآمد کرلیا سرکاری سلاٹر ہاٶس کے انچارج ڈاکٹر عثمان نے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوٸے بتایا کہ برامد ہونے والا گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور یہ گوشت جھنگ کے علاوہ فیصل آباد لاہور راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ہوٹلوں کو سپلاٸی کیا جاتا تھا سلاٹر ہاٶسز کے مالکان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو دیکھتےہی فرار ہو گئےتاہم تینوں سلاٹر ہاٶس مالکان سیل کر دیئے گئے جبکہ خراب گوشت ٹی ایم اے اور فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی موجودگی میں تلف کرنے کی بجائے حفاظتی بند پر گندے پانی کے نالے میں پھینک دیا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں