دوسہ کالونی کی گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوب گئیں۔عوام کو مشکلات کا سامنا

اٹھار ہزاری ( سٹاف رپورٹر)دوسہ کالونی کی گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوب گئیں ، عوام کو مشکلات کا سامنا ، ، تفصیلا کے مطابق عوامی منتخب نمائندوں و انتظامیہ کی نااہلی کے باعث دوسہ کالونی کے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سیوریج کا ناقص نظام اہلیان علاقہ کے لیے وبال جان بن چکا ہے ، گندہ پانی نالیوں سے نکل کر گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے لگا ہے ، جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے افراد کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا مناسب انتظام کیا جائے تاکہ گندے پانی اور اس سے ہونے والی بیماریوں سے نجاب مل سکے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں