وہاڑی:پاکستان اتحاد کے کارکنوں کا واپڈا میپکو کمپلیکس کا گھیراؤ

وہاڑی(حافظ عبدالمالک،نمائندہ جھنگ تیز) پاکستان اتحاد کے کارکنوں کا واپڈا میپکو کمپلیکس کا گھیراؤ اور احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے ملتان روڈ بلاک کئے رکھا، ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں اورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایس ڈی پی او سردار ظفر اقبال ڈوگر کی سربراہی میں واپڈاحکام اور کسان نمائندوں سے مزاکرات کے بعد ٹریفک بحال ہو گئی،واقعات کے مطابق پاکستان اتحاد کے کارکنوں کی طرف سے (واپڈا)میپکو کمپلیکس کا گھیراؤ اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنوں نے میپکو کمپلیکس کی بجلی کا کنکشن زبردستی کاٹ دیا اور بجلی بند کردی،مظاہرین نے میپکو کمپلیکس کے مین گیٹ کو بھی زبردستی بند کردیا اور افسران کو دفاتر میں محبوس کئےکھا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان کا کہنا تھا کہ واپڈا کی طرف سے بلوں میں غلط بقایاجات شامل کرنے۔لائن رینٹ۔موٹر رینٹ کا بلاوجہ نفاذ۔کاشتکاروں اور کسانوں پر ناجائز مقدمات اور زبردستی ٹیوب ویلوں کی بجلی بندکرنے اور ٹیوب ویل کے بلز میں دوہری پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے اگر ہمارے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور تمام کسان کاشتکار عید الاضحیٰ ادھر کرینگے ۔مظاہرین نے میپکو کمپلیکس کے سامنے ٹینٹ لگاکر ملتان روڈ بلاک کئے رکھا۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی مظاہرہ میں پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران تحصیل صدر میاں طاہر محمود کمبوہ، عبدالغفور بھٹی، ڈاکٹر حسن چیمہ، حق نواز بھٹی، ڈاکٹر نوازش علی، مختار پٹھان، محبوب خان سلدیرا، ندیم سجاد، چوہدری ندیم، آصف شہزاد، امجد افضل ایڈووکیٹ انور وڑائچ سمیت سینکڑوں کسانوں کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی، احتجاجی مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس پر ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ڈی او سردار ظفر اقبال ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر عبد الجبار، ایکسین واپڈا کے ہمراہ پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران سے مزاکرات کئے مذاکرات میں کسانوں نے اپنے مطالبات پیش کئے واپڈاحکام نے تمام جائزمطالبات تسلیم کرلئے مذاکرات کامیاب ہونے پر کسانوں نے احتجاج ختم کردیا اور ملتان روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں