شورکوٹ:میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی

شورکوٹ( نمائندہ جھنگ تیز) میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے زیراہتمام عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے سلسلہ میں ایک اجلاس میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نعیم آفاق ایڈووکیٹ نے کی اس موقع پر چیف آفیسر خالد اقبال ملک ایس ڈی او محمد عثمان خان سینٹری انسپکٹر سید محمود الحسن شاہ کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے جنرل کونسلرز حاجی محمد آصف زرگر میاں طاہر عثمان سونا رانا محمد ارشد اور تمام جنرل کونسلرز نے کی اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور یہ طے ہوا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ پر خصوصی پلان تشکیل دیا گیا تا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے اجلاس میں جنرل کونسلرز کو پلاسٹک بیگ دے دیے گئے جو وہ اپنے اپنے وارڈز میں لوگوں میں تقسیم کریں گے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نعیم آفاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے شہر کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے شہری عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں باہر پھینکنے کی بجائے پلاسٹک بیگز میں ڈال کر اپنے گھر کے باہر رکھ دیں عملہ صفائی اسے وہاں سے اٹھا لے گا انہوں نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے عملہ صفائی کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور عملہ صفائی پوری دل جمعی سے اپنے فرائض سرانجام دے گا اور شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے گا علاوہ ازیں جنرل کونسلر شاہد جاوید نے ہالینڈ کی طرف سے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکے بنانے کے خلاف مزمتی قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا )
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں