احمد پور سیال (عنصر خان )نواحی علاقہ شریف آباد سے تعلق رکھنے والے انتہائی ہر دل عزیز اور انتہائی خوبصورت نوجوان حافظ عامر شہزاد شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے ہیں۔ ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دینے والے شہید حافظ محمد عامر شہزاد کی نماز جنازہ کل مورخہ 2 اگست بروز جمعرات صبح 8 بجے بمقام فیضان مدینہ کاٹن فیکٹری شریف آباد تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ میں ادا کی جائے گی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے ان کی شہادت پر انہیں سلامی پیش کریں گے جس کے بعد مکمل فوجی اعزاز کا ساتھ ان کی تدفین آبائی قبرستان شریف آباد میں کی جائے گی۔۔۔ اہلیان شریف آباد کو حافظ عامر شہزاد کی اس عظیم شہادت پر فخر ہے۔ جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
Home
احمدپورسیال
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
احمدپورسیال کےحافظ عامر شہزاد نے ملک حفاظت کی خاطرجان کا نذرانہ دے دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں