شورکوٹ( محمدنوید احمد،نمائندہ جھنگ تیز) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ زاہد حسین کا شورکوٹ لاری اڈہ اور صابر چوک عثمانیہ چوک میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن موقع پر جرمانے)تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ زاہد حسین چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالد اقبال ملک نے اپنے عملہ کے ساتھ ٹریفک پولیس شورکوٹ کے انچارج احمد بخش ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ تھانہ شورکوٹ پولیس کے ایس آئی سکندر نے پولیس ملازمین کے ساتھ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور موقع پر مختلف دوکانداروں کو تقریباً 34000روپے کے جرمانے کیے ایک شالیمار کمپنی کی گاڑی کو لاری اڈہ سے باہر کھڑی کرنے پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ بھی کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے لاری اڈہ کا بھی جائزہ لیا لاری اڈہ شورکوٹ کے مسافر خانہ میں چیف آفیسر خالد اقبال ملک کو پنکھے لگانے کا بھی کہا لاری اڈہ میں موجود دوکانداروں کو ناجائز تجاوزات ختم کرنے کی وارننگ بھی دی اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین نے لاری اڈہ شورکوٹ کے تمام گاڑیوں کے اڈہ منیجروں کو کہا آپ گاڑیاں لاری اڈہ کے اندر بنے سٹینڈوں میں لگائیں باہر کھڑی ہونے والی گاڑیوں کا چالان کیا جائے گا اور مقدمات بھی درج کیے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک پولیس کے انچارج احمد بخش کو تاکید کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جو گاڑیاں لاری اڈہ سے باہر کھڑی ہوں ان کے چالان کر کے میرے دفتر میں مجھے بتائیں ملک رفیع اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ لاری اڈہ شورکوٹ کے سٹینڈوں میں خراب گاڑیاں اور ٹرک کھڑے رہتے ہیں ان کو وہاں سے اُٹھایا جائے تو گاڑیاں لاری اڈہ کے اندر لگائی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک پولیس کے انچارج احمد بخش اور تھانہ شورکوٹ پولیس کو خراب گاڑیاں اٹھانے کا کہا ہے شورکوٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن اور لاری اڈہ سے باہر کھڑی ہونے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن پر شورکوٹ کی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں