جھنگ کےمختلف کالجوں اور سکولوں میں بھی آزادی تقریبات کا انعقاد

جھنگ(نمائندہ جھنگ تیز) جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں مختلف کالجوں اور سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدرمیں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل پروفیسر عابدہ شہباز نے کہا کہ آ زا د ی بڑ ی نعمت ہے وطن عزیز پاکستان ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے ، ہمیں ایما ن ،اتحا د اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے ملک کو مضبو ط اور خوشحال بنا نے کیلئے بھرپور جد وجہد کے ساتھ ساتھ معا شر ے میں با ہمی تعاون اور خیر سگا لی کو فر وغ دینا ہو گا۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں بھی پرچم کُشائی کا اھتمام کیا گیا جھاں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ملا خان حیدری نے قومی پرچم لہرایا اور اُسے سلامی دی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں