اسلام آباد (احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز ) ملتان موٹروے ایم فور کا 62 کلومیٹر گوجرہ شورکوٹ سیکشن رواں سال اکتوبر میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
این ایچ اے کے ترجمان کاشف زمان نے "اے پی پی" کو بتایا کہ اس سیکشن کی تکمیل کے بعد ایم فور کے پانچ میں سے چار سیکشن آپریشنل ہو جائیں گے، صرف شورکوٹ خانیوال سیکشن رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرہ شورکوٹ سیکشن کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے دو سیکشنز میں تقسیم کیا گیا تھا، 8 ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے 31 کلومیٹر گوجرہ جمانی پیکج پر چین کی کمپنی نے سوئٹزرلینڈ کے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر مکمل کیا۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں