سیالکوٹ ( خلیل احمد،بیوروچیف جھنگ تیز) لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے رفیق کو23لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر انور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقہ کرلوپ میں محمود احمد اور امجد نے اپنے بڑے بھائی کے بچوں کو زدکوب کیا اور انکے مویشیوں پر قبضہ کرلیا۔ پولیس نے صائمہ بی بی کی رپورٹ پر اسکے دونوں بچوں کو زدکوب کرنے اور مویشیوں پر قبضہ جمانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ اعظم آباد میں ملزمان عمر اور اسکے ساتھیوں نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر مبین احمد کو ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ گل بہار کلاں میں پولیس نے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم دلاور سے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحہ ایک عدد پستول برآمد کرکے اسکے خلاف مزید مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ گل بہار کلاں میں پولیس نے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم دلاور سے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحہ ایک عدد پستول برآمد کرکے اسکے خلاف مزید مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں