سیالکوٹ( بیورورپورٹ) چودہ سالہ جواں سال طالبہ کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ مہندر وال میں شازیہ بی بی کی14سالہ بیٹی ع (علینہ شہزادی) جوکو اٹھویں جماعت کی طالبہ تھی سکول گئی ہوئی تھی ۔ بعدازاں سکول سے گھر فون آیا کہ آپکی بیٹی سکول کیوں نہیں آئی جس پر گھروالوں نے اسکی تلاش کی تاہم طالبہ نہ مل سکی۔ والدہ شازیہ بی بی کیمطابق اسے خدشہ ہے کہ اسکی بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے طالبہ کی تلاش شروع کردی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں