شہباز شریف کے جہاز میں آگ لگ گئی

لاہور: 


 جیسے جیسے انتخابات 2018 کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے اسی طرح سیاسی جماعتوں کی تیاریوں میں بھی تیزی دیکھنے میں نظرآرہی ہے، سیاسی جماعتیں شہر شہر جلسوں کا انعقاد کررہی ہیں،  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی بہاولپور جلسے میں شرکت کے لئے تیار تھے تاہم جس طیارے میں سوار ہوکر شہبازشریف نے جلسے میں شریک ہونا تھا اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے مطابق شہباز شریف کے جہاز کے انجن میں آگ کی وارننگ کے باعث طیارے کو اڑنے سے روک دیا گیا ہے اور ان کی بہاولپور روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے تاہم جلسے میں شرکت کے لیے متبادل جہاز حاصل کر لیا گیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں