اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں گجر برادری کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی شرکت کی۔ تاہم عمران خان کو اس وقت شدید پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں ان کے خلاف نامنظور اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔
سنٹر میں اتنا زیادہ شور شرابا اور بدمزگی ہوئی کہ عمران خان کا بیٹھنا مشکل ہوگیا۔ اسد عمر تقریر بھی نہیں کرسکے جب کہ عمران خان بشمکل مختصر سے تقریر کرسکے۔ منتظمین نعرے لگانے والوں کو خاموش کروانے میں مصروف رہے۔ انتظامیہ نے ہنگامہ کرنے والوں کو ہال سے نکالا تو کچھ اور لوگ کھڑے ہوگئے ۔ انہوں نے اسٹیج کے سامنے گو عمران گو اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں