اسلام آباد (احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز نیوز) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر معین الدین حق گیلانی نے تحریک انصاف کی حمایت کرنے کی تردید کردی ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، 2018 کے انتخابات کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر معین الدین حق گیلانی کے ترجمان کی جانب سے 2018 کے عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کے اعلان کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر معین الدین حق گیلانی نے تاحال تحریک انصاف یا کسی دوسری سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔
جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر معین الدین حق گیلانی نے تاحال تحریک انصاف یا کسی دوسری سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں