اسلام آباد (احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز نیوز)- آزاد امید وار این اے 53جاوید اختر انتظار نے کہا میرا انتخابی منشور ہر طبقہ فکر کی نمائندگی کرتا ہے۔جو این اے 53کے مسائل کا مکمل احاطہ اور حل ہے۔انتخابی سوچ نظریہ اور منشور گھر گھر پہنچاوں گا۔عام آدمی ہوں اور عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں۔یہ بات انہوں نے انتخابی منشور ،گلی محلوں اور تجارتی مراکز میں میں تقسیم کرتے ہوے کہی۔جاوید اختر انتظار نے مزید کہا پچھلے کئی سالوں سے تعلیم اور صحت کا بجٹ 1.25سے 2فیصد رہا ہے۔جو ملکی ضروریات سے متصادم ہے۔تعلیم اور صحت کا بجٹ آٹھ فیصد کرواوں گا۔رینٹ کنٹرول ایکٹ ایک ظالمانہ قانون ہے۔جس میں ترمیم کے ذریعے مالک دکان اور کرایہ دار کے باہمی مفادات کا تحفظ یقینی بناوں گا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کر واوں گا۔خواتین اور اقلیت کے حقوق کی زور دار آواز بنوں گا۔پانی کے قلت کے مسلئے کے حل کے لیے دن رات ایک کر دوں گا۔اسلام آباد کی مقامی حکومت کو اختیارات اور فنڈزدلواناترجیحات میں شامل ہے۔عوام این اے 53سے مہمان اداکاروں عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کو مسترد کر یں۔ان کا اپنے ووٹرز سپوٹرز سے برائے راست کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے وزیراعظم بننے کے لیے پارٹی آئین اور بنیادی منشور پر سمجھوتہ کر لیاہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں