نواز شریف کی وطن واپسی،کارکنوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایت

لاہور: 


 لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی نے جمعہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کا اعلان کردیا ہے۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مقدمے میں ان کی گرفتاری کے وارنٹ حاصل کرکے ایئرپورٹ پر ہی دونوں کی گرفتاری کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اپنے قائد کی وطن واپسی کے موقع پر ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک بھر سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں اور اپنے قائد کا بھرپور طریقے سے استقبال کریں۔
واضح رہے کہ نیب حکام نے قانون کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔ نیب کا کہنا ہے نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں