اٹھارہ ہزاری:یل پی جی ڈیلرز کوحفاظتی اقدامات کیلئے بیسک فائرفائٹنگ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)سول ڈیفنس ڈائریکٹریکٹوریٹ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس جھنگ کےافسراسد علی نےآج راجپوت گیس ایجنسی کے مقام پرپورے ضلع جھنگ کے سینکڑوں ایل پی جی ڈیلرز کوحفاظتی اقدامات کرنے اورآگ لگنے جیسی کسی بھی ایمر جنسی کی حالت کو ڈیل کرنے کیلئے بیسک فائرفائٹنگ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد کیا جس میں انہوں نے آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کے بارے بتایا اور پریٹیکلی آگ بجھانے کے مختلف طریقے سمجھائے۔انکا کہنا تھا اس ورکشاپ کا مقصد نہ صرف دوکانداروں کو اپنی بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی ٹریننگ دینا ہے۔تاکہ ایل پی جی کے کاروبار سے جڑے افراد اپنی اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بناتے ہوئے اپنے کاروبار چلائیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں