پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ضابطہ پر پورے اترنے والے حکمیوں ، طبیبوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر شفقت جاوید شیخ

اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز نیوز)پنجاب ہیلتھ کیئر ریگولیٹر اتھارٹی نے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کی خاطر صحت کی سہولتیں گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے ڈاکٹر شفقت جاوید شیخ نے گزشتہ روز نواحی علاقہ عطائیوں کی کلینک کی مانیٹرنگ کے دروان مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے کہاکہ پنجاب ریگولیٹر اتھارٹی کے سی ای او کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہیلتھ کیئر کے تمام عہدیدار اور سٹاف دور دراز کے دیہاتی علاقوں میں اپنی خدمات سر انجام ہیلتھ کیئر کے قواعدو ضوابط پر عملدرآمد کیلئے لوگوں میں صحت کا شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو عطائیوں کے ہاتھوں لٹنے سے بھی بچا رہے ہیں انسانی زندگی کے بنیادی حقوق کی فراہمی لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا بیٹرا ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب نے اٹھا رکھا ہے ملک میں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے جوکہ کم علمی کا شاخسانہ ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا ایک سماجی اور خدماتی عنصر کا نام ہے جس وجہ سے دور دراز کے لوگ کو اپنا حق حاصل کرنے کیلئے زیادہ تگ ودو کی ضرورت پیش نہیں آتی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ضابطہ پر پورے اترنے والے حکمیوں ، طبیبوں کو کام کرنے کیلئے باقاعدہ لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں ان کی رجسٹریشن کے بعد ان کے کلینس کو تمام ضروری اقدمات کی فراہمی اور آلات مہیا کرنے کا پابند کرتے ہوئے ماہانہ مانیٹرنگ سسٹم بھی کام کر رہا ہے پسماندہ ترین آبادیوں میں بھی انشاءاللہ صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں