جھنگ: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی دربار سلطان باہو پر حاضری

احمد پورسیال(جھنگ تیز نیوز) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے آج جھنگ میں دربار حضرت سلطان باھو پر حاضری دی.چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے دربار پر فاتح خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اوردربار میں نوافل اور نماز عصر ادا کی۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے دربار سلطان باہو کےگدی نشین کے ہمراہ ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا مانگی۔ اس کے علاوہ انہوں نےسیکورٹی کا جائزہ لیا  مزید اورسخت کرنے کی ہدایت کی.
 اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ دربار سلطان باھو پر حاضری دوں۔ جوکہ آج پوری ھوگئی. اولیاءاللہ کی مزارات پر حاضری دینے سے دلوں کو سکون ملتا ہے .چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثارنے کہا کہ بزرگان دین اور صوفیاءکرام کی خانقاہیں علم و عرفان، پیار ومحبت اور روحانی سکون کا سرچشمہ ہیں جن کی زیارت کےلئے آنے والے عقیدت مندبڑی تعداد میں اس برگزیدہ ہستی کے وسیلے سے اپنے گناہوں کی معافی اور حاجات کی قبولیت کےلئے انکے مزار شریف پر حاضری دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سخی سلطان باہوؒ نے اپنی دینی و روحانی زندگی میں مسلمانوں کی صحیح سمت رہنمائی کی اور انہیں نیکی اور خیرو فلاح کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور سرور کائنات حضرت محمدﷺ نے ہمیں بھائی چارے کا درس دیا ہے لہٰذا ہمیں ہر قسم کے اختلافات کو ختم کرکے اتحاد و یگانگت کو پروان چڑھانا چاہیے تاکہ وطن عزیز سے تفرقہ بازی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آیاہوں ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے دربار حضرت سخی سلطان باہوؒپر ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کو دیکھ کرہاتھ ہلاکر جواب دیا۔
جسٹس چاقب نثار کی آمد پر ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا نے استقبال کیا،اس موقع پر اُن کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج اول نعیم شیخ ،سینئر سول جج ایڈمن وقار منصور بریار ا، اے ڈی سی آر سجاد خان،صاحبزادہ حمید سلطان، نجیب سلطان، نذیر سلطان اور منیب سلطان ،ریسکیو 1122جھنگ اور محکمہ صحت جھنگ کے آفسران بھی موجود تھے۔
جسٹس ثاقب نثار کی جھنگ آمد کے سلسلہ میںڈی پی او جھنگ شاکرحسین داوڑ کی ہدایت پر دربار سلطان باہو کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئےتھے۔


Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں