تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے آزاد امیدواروں سے رابطے تیزکردیئے


اسلام آباد(احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے آزاد امیدواروں سے رابطے تیزکردیئے- چارآزاد امیدواروں نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ہفتہ کو پنجاب اسمبلی کے چارآزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر127 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کے الیکشن جیتنے والے4اراکین نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں کبیر والہ کے حسین جہانیاں گردیزی، ڈیرہ غازی خان کے حنیف خان پتافی اور لیہ سے سید رفاقت حسین اوربشارت حسین رندھاوا شامل ہیں۔یاد رہے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنمائوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے پیسوں اور وزارت کی پیش کش کی گئی لیکن ہمارا خیال ہے کہ جو عوام کے لیے بہتر ہے ہمیں وہ کرنا چاہیے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشارت رندھاوا نے کہا کہ الیکشن سے 7 روز پہلے تک تحریک انصاف کا ضلعی صدر تھا لیکن مجھ سے ٹکٹ لے کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے ایک کرپٹ شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بھی کرپٹ لوگوں کو مسترد کیا اور مجھے کامیاب کیا۔بشارت رندھاوا کا کہنا تھا کہ مجھے ن لیگ نے ٹکٹ کی آفر بھی کی لیکن ہم کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے، ہم عمران خان کے سپاہی تھے اور ہیں کوئی بکاو مال نہیں ہیں
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں