ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جھنگ کا مختلف پولنگ اسٹیشنزکا معائنہ

جھنگ( جھنگ تیز نیوز )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد اعظم سرویا نے ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف پولنگ اسٹیشنزکا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد اعظم سرویا نے کہا کہ انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کا پرامن ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے قابل اطمینان انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے اس موقع پر بتایاکہ ضلع بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل سے متعلق تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور پولنگ اسٹیشنز کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ کنٹرول روم میں تمام محکموں کے افسران اور ملازمین کی مرحلہ وار ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بھی پیشگی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرزکو موبائل فون لے جانے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی ۔سیاسی امیدواران کی طرف سے پولنگ اسٹیشنزسے شہری آبادیوں میں سو میٹر اور دیہی علاقوں میں چار سو میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگائے گئے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ سیاسی امید وار انتخابی نتائج کے بعد امن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ حکومت کی جانب ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑنے بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کئے گئے ہیںاورضلع بھر میں امن و امان کی مثالی فضاکو برقرار رکھا جائیگا۔انہوںنے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اور پاک فوج کے جوان خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ دریں اثناءڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد اعظم سرویا نے ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ گورنمنٹ حسینیہ ہائی سکول، گورنمنٹ آدھیوال ہائی سکول اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمیت دیگر پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں