اسلام آباد(احسان احمد ،بیوروچیف جھنگ تیزنیوز) ڈائریکٹر ایڈمن وفاقی نظامت تعلیمات پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود کو بطور پرنسپل اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء F-7/3تعینات کر دیا گیا ہے یہ سیٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسیب کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوئی ہے.پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود بطور ڈائریکٹر ایڈمن کے ساتھ کالج کے معاملات کو بھی دیکھیں گے. ڈاکٹر طارق مسعود نے کہا کہ وہ اس ادارے کے وقار کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کیونکہ ماضی میں اس ادارے کا نام تھا.انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے اس کے نتائج مایوس کن آرہے ہیں جن کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی.متعدد تعلیمی اور سماجی حلقوں نے ڈاکٹر طارق مسعود کو بطور پرنسپل چارچ لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹر طارق مسعود ایک متحرک شخصیت کے مالک ہیں اور یہ ادارہ اب ان کی زیر قیادت ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور مستقبل میں اس کے نتائج بھی بہتر آئیں گے.
پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود بطور پرنسپل IMCB F-7/3 تعینات

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں