ملک بھرمیں پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھرمیں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا،سیاسی جماعتوں کی جانب سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی اور ایسے پولنگ اسٹیشن جہاں ووٹرز قطاروں میں موجود ہیں وہاں پولنگ کا عمل جاری ہے۔



انتخابات 2018 کا سب سے پہلا ووٹ چارسدہ میں کاسٹ ہوا تھا جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی صبح ہی سے ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے حلقے این اے 53 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار راشد سومرو نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں اپنا ووٹ حلقہ این اے 200 لاڑکانہ سے کاسٹ کیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-130 کے علاقے برکت مارکیٹ میں واقع پولنگ اسٹیشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں