25جولائی کا سورج تیر کی فتح کے ساتھ طلاع ہو گا میں پہلے بھی اپنے حلقے کی عوام کی محبت کی بدولت پانچ مرتبہ MNAبنا ہوں سیاسی مخالفین انشاءاللہ 25جولائی کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونگے ، کامیاب ہو کر NA114کے ہر گاؤں میں سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سے قبل بھی حلقہ میں 120کلو میٹر تک بجلی کے جال بچھائے ہیں حلقہ کے بے روز گار نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی اور ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا میرے منشور میں شامل ہے فیصل حیات جبوآنہ کے مرحوم والد نواب غضنفر علیخان سیال کی حلقہ میں بڑی خدمات ہیں جن کا صلہ فیصل جبوآنہ اور مجھے لوگ اپنی محبت سے دے رہے ہیں ، مخالفین دس سال ضلع کی حکمرانی پر قابض رہے لیکن ان کے کام کہیں نظر نہیں آرہے ہیں جبکہ ایک ایم این اے ہو کر میں نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ کام کروائے ہیں ، میں اصولوں کی سیاست کرتا ہوں جبکہ مخالفین پروپیگنڈہ کی سیاست کرتے ہیں اپنے حلقہ سے لیکر بین الاقوامی سطح تک ملک کی خدمت کی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ و امیدوار حلقہ این اے114مخدوم سید فیصل صالح حیات نے بستی فاروق آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے انتخابی وعدوں کو کامیاب ہو کر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے آزاد امیدوار حلقہ پی پی125فیصل حیات جبوآنہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین نے طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کے باوجود تحصیل اٹھارہ ہزاری کو پسماندہ رکھا، انہوں نے اپنے لیے سیاست کی ، میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کی سیاست کرتاہوں 25جولائی کو عوام تیر اور گھڑے کو بہت بڑی لیڈ سے کامیاب کریں گے جلسہ سے سید اسد عباس ، ، منور علی خان جبوآنہ ، وائس چیئرمین جھنگ اقبال خان جبوآنہ نے بھی خطاب کیا ۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
کامیاب ہو کر حلقہ کے ہر گاؤں میں سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ فیصل صالح حیات
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں