اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا دورہ، ایم ایس کی غیر حاضری پربرہم

اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ،ایم ایس ڈاکٹر عابد کی غیر حاضری پر سخت اظہار برہمی ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری محمد اسد چانڈیہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت کی اس دوران ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال کی غیر حاضری پر سخت تشویش کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ عملہ کی غیرحاضری ، مریضوں کے ساتھ ناانصافی اور ناررواسلوک کی اجازت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے عملہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی .اس موقع پر ہسپتال کے ایڈمن آفیسر بابر علی بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری محمد اسد چانڈیہ نے دربار اٹھارہ ہزاری کے قریب موجود حفاظتی بند کا بھی معائنہ کیا اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں