مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

اسلام آباد (احسان احمد کاٹھیا بیورو چیف جھنگ تیز): مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ جاوید ہاشمی نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں گیٹ پر ہی روک دیا گیا۔ جاوید ہاشمی نے سکیورٹی حکام سے کہا کہ میں تو خود اڈیالہ جیل کا باسی رہ چکا ہوں، مجھے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جیل حکام نے نواز شریف ،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کر رکھا ہے۔ مقررہ دن کے علاوہ کسی بھی دن ملاقاتیوں کو نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں